ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت گرگئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت  15 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی بازار میں سونا 1715 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، دوسری جانب بدھ کے روز پاکستان میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی گھٹ کر98  ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 84 ہزار 534 روپے ہوگئی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں