ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فی تولہ سونا ایک لاکھ 2 ہزار روپے کا ہوگیا

کراچی  : پاکستان میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 2ہزار روپے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 1748ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1200 روپے 1114 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اضافے کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،فیصل آباد ،لاہور ،اسلام آباد ،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 2000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر87448 روپے ہوگئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں