ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں گرگئیں

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1952 ڈالر تک پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 6oo روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ  15 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98 ہزار 857 روپے ہوگئی۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں