لوک میلہ اسلام آباد میں‌ خیبرپختونخواہ ثقافت کے رنگوں کی بہار

خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ کے پارلیمانی سیکریٹری فضل الہٰی نے کہاہے کہ لوک میلہ میں خیبرپختونخوا کی ثقافت کو بہترین انداز میں اجاگرکیا گیاہے۔ خیبرپختونخوا پویلین میں صوبے بھر سے ہنر مند کے اسٹالز سے ان کی موثر طریقے سے رونمائی ہوسکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوک میلہ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے سجائے گئے خیبرپختونخوا پویلین کے دورے کے موقع پر کیا۔ ان کے ہمراہ جنرل منیجر کلچر اینڈٹورازم سجادحمید، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم قیصر خٹک اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

محکمہ سیاحت وثقافت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے صوبہ کی ثقافت کے فروغ و رونمائی کیلئے لوک میلہ میں لگائے جانے والے خیبرپختونخوا پویلین میں صوبائی ثقافت پر مبنی دستکاری سٹالز، ایف سی محسود ڈانس اور روایتی موسیقی نے میلہ لوٹ لیا۔خیبرپختونخوا پویلین میں صدارتی ایوارڈیافتہ ملک کے منفر دہنر مند ویکس پینٹر(موم بتی پینٹنگ) ریاض احمد اور مغل آرٹ کے ہنر مند محمد فہیم خصوصی طور پر شریک ہیں جن کے ہاتھوں سے بنی اشیاء سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ خیبرپختونخوا پویلین میں پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، وادی کیلاش، چارسدہ، مردان، بنوں سمیت مختلف ڈسٹرکٹ اور ضم اضلاع کی ثقافت و سیاحت سے متعلق سٹالز لگانے سمیت وہاں کے مقامی ہنرمندوں کو بھی موقع فراہم کیا گیا ہے جہاں وہ نہ صرف اپنی اشیاء کو ڈسپلے کئے ہوئے ہیں بلکہ ساتھ ہی ملکی و غیر ملکی سیاح کثیر تعداد میں ان کی خریداری بھی کررہے ہیں۔ پویلین میں خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات، خیبرپختونخوا کی ڈسٹرکٹ اور ثافت پر بنائی جانے والی ڈاکومنٹریز بھی چلائی گئیں جبکہ ساتھ ہی سیاحوں کو ٹورسٹ انفارمیشن ڈیسک کے ذریعے سیاحتی مقامات سے متعلق براؤشرز، پمفلٹ اور کتابچے بھی فراہم کئے گئے۔ خیبرپختونخوا پویلین میں صوبائی ثقافت کی رونمائی کیلئے 29سٹالز لگائے گئے ہیں جن میں ہینڈی کرافٹ، تنکے کا کام، پتھروں کی بنی اشیاء،لکڑی آرٹ، پشاوری چپل،کراکل،شال،کھڈی کا کام، ویکس پینٹنگ، مٹی سے بنی خوبصورت اشیاء، گلاس کارونگ،آرٹی فیشل جیولری،اسٹون کارونگ، سواتی، چارسدہ شالز، خواتین کے پرکشش لباس، آرٹ و کیلی گرافی،ڈرائی فروٹ اور دیگر شامل ہیں۔میلے میں خیبرپختونخوا کے فنکاراعجاز سرحدی سرندہ کی خوبصورت پرفارمنس سے شرکاء کو محظوظ کرتے رہے۔لوک میلہ میں خیبرپختونخوا فنکاروں کیلئے موسیقی محفل آج منعقد کی جائے گی جس میں صوبے میں فنکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں