ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناروے: نیٹو فوجی مشق میں امریکی طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا، 4 امریکی فوجی ہلاک

اوسلو: ناروے میں نیٹو فوجی مشق میں حصہ لینے والا امریکی طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے میں نیٹو کی فوجی مشقیں جاری ہیں۔ یکم اپریل تک جاری رہنے والی فوجی مشقوں میں رکن ممالک کے 30 ہزار فوجی، 200 طیارے اور 50 بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

فوجی مشق کے دوران امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں 4 امریکی فوجی اہلکار موجود تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا تاہم پرواز کے وقت تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور بارشیں بھی ہورہی تھیں۔ ممکنہ طور پر حادثے کی یہ وجہ ہوسکتی ہے تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post ناروے: نیٹو فوجی مشق میں امریکی طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا، 4 امریکی فوجی ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں