ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ: منحرف ارکان سے متعلق پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔

 چیف جسٹس عمر عطابندیال نے اپیلوں پر سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیاجسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی مین تین رکنی بینچ 19 جولائی کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف عمران خان کی طرف سے بھجوایاگیا ریفرنس خارج کردیا تھا جس پرتحریک انصاف نے 19 ارکان قومی اسمبلی کی ڈی سیٹنگ کیلئے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

دریں اثنا عدالت عظمی نے رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے فیصلہ کے خلاف دائر کی گئی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کردی ہے اس اپیل کی سماعت چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ19جولائی کو کرے گا۔

عدالت نے اس کیس کی سماعت کیلئے اٹارنی جنرل سمیت مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں