وائٹ ہاؤس کے قریب 4 افراد پر آسمانی بجلی گر گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب بجلی گرنے سے چار افراد کی حالت کی تشویش ناک ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے ایک قریبی پارک لافا یٹ میں پیش آیا، زخمیوں میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں جنھیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
گزشت شام کو واشنگٹن میں گرج چمک کے ساتھ شدید طوفانی بارشیں بھی ہوئیں۔