شمالی وزیرستان: فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 4 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کیا گیا۔خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب ، لانس نائیک سجاد ، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  پاک فوج دہشت گردی کی اس لعنت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ ہم

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسی خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں