ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونا عالمی مارکیٹ میں سستا، مقامی سطح پر بھی قیمت میں کمی ریکارڈ

کراچی: سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو ڈالر کی کمی سے 1642 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3750 روپے اور 3216 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 750 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہو گئی۔10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 216 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے پر آ گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں