پاکستان میں محکمہ جاتی سطح پہ کرکٹ کی بحالی کے لیے بڑا فیصلہ
ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لیے پیش رفت ہونے لگی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس لینے پر وزارت بین الصوبائی نے اس سلسلے میں اقدام کرلیے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2014کا آٸین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو کرکٹ بورڈ کا پرانا آٸین بحال کرنے کا ٹاسک مل گیا۔ پی سی بی کا معطل کیا گیا 2014کا آٸین بحال کرنے کیلیے وزارت تمام اقدامات اٹھائے گی۔
کرکٹ بورڈ کا آٸین تبدل کئے بغیر ڈیپارٸمنٹل کرکٹ کی بحالی ممکن نہیں۔ عمران خان کےدور میں کرکٹ بورڈ کا نیا آٸین منظور کیا گیا تھا۔ پی سی بی نے نیے آٸین کے تحت ڈیپارٸمنٹل فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کر دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے موجودہ آٸین میں ترامیم کرنے سے بہتر ہے کہ پرانا آٸین بحال کیا جائے۔فیصلے سے پی سی بی گورننگ بورڈ میں اصل اسٹیک ہولڈرز شامل ہو جائیں گے۔ پرانے آٸین کی بحالی سے کرکٹ کا داٸرہ کار بھی وسیع ہوگا۔ عمران خان نے ڈیپارمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لیے قومی کرکٹرز کی اپیل کو بھی مسترد کر دیا تھا۔