لاہور:ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے لیے انڈین ٹیم کو این او سی جاری کردیا گیا،
صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے این او سی کے خطوط مل گئے ہیں ،این او سی انڈیا بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری ہریش کمار کو بھجوا دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی دستے کے پاسپورٹ پہلے ہی جمع ہیں ، امید ہے کہ بھارتی ٹیم کو جلد ویزے مل جائیں گے اوروہ پاکستان آئے گی۔