شوبز

لاہور لٹریچر فیسٹیول کا آغاز، نوبیل انعام یافتہ ادیب عبدالرزاق گرناہ کی شرکت



نوبیل انعام یافتہ ادیب عبدالرزاق گرناہ لاہور لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ ( فوٹو: فائل)نوبیل انعام یافتہ ادیب عبدالرزاق گرناہ لاہور لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ ( فوٹو: فائل)

 لاہور: الحمرا آرٹس کونسل میں تین روزہ لاہور لٹریری فیسٹول کا آغاز ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افتتاحی سیشن میں مندوبین نے اپنے خیالات میں لٹریچر ایونٹ کو زبان وادب کے لئے مثالی قرار دیا ہے۔

افتتاحی سیشن اظہار خیال کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمرا دنیا بھر سے آئے اپنے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے، الحمرا نے لاہور لٹریری فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے شاندار اقدامات کئے ہیں اور تین دنوں تک الحمرا میں زبان وادب کی محفلیں سجائی جائیں گی۔

llf2llf2

انہوں نے کہا کہ ایل ایل ایف سے مکالمے کے نئے در وا ہونگے، ملکی سوفٹ امیج کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی، دنیا بھر سے تشریف لائے  مندوبین پاکستان کا خوبصورت چہرہ نہ صرف دیکھیں گے بلکہ وہ اپنے اپنے ملکوں میں اسے لے کر جائیں گے۔

نوبیل انعام یافتہ ادیب عبدالرزاق گرناہ کے سیشن پر حاضرین کا رش دیدنی تھا جبکہ نامور ادیب مستنصر حسین تارڑ کے ساتھ ہونے والا مکالمہ بھی فیسٹیول کی رونق بن گیا۔

llf3llf3

اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی بھی ہوئی اور مختلف سیشن منعقد ہوئے۔

فیسٹیول کے شرکا کا کہنا تھا کہ ادب کو جاننے اور سمجھنے کے لیے اس طرح کے فیسٹیول کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button