جمائمہ کی فلم پاکستان میں کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلمساز جمائمہ کی پہلی فلم کی پاکستان میں ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
جمائمہ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ‘ میں شہزاد لطیف، ایما تھامسن، للی جیمس، سجل علی اور شبانہ اعظمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
Congratulations and good luck… when can we see this film in Pakistan? https://t.co/6o6XbqulNw
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) February 24, 2023
پوری دنیا میں مثبت ریویو حاصل کرنے والی فلم کی کہانی جنوبی ایشیائی ثقافت میں ارینج میرج کے موضوع کے گرد گھومتی ہے۔
اب برطانوی فلم ساز جمائمہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فلم پاکستان میں 3 مارچ کو ریلیز کے لئے تیار ہے۔
March 3rd in Pakistan! Thanks so much
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) February 24, 2023
اس بات کا اعلان انہوں نے معروف پاکستان گلوکار شہزاد رائے کے ایک سوال پر ٹویٹر میں کیا جب گلوکار نے ان سے پوچھا کہ فلم پاکستان میں کب ریلیز ہوگی۔
جمائمہ نے گلوکار شہزاد رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ تین مارچ کو فلم پاکستان میں ریلیز ہوگی۔