شوبز

شاہ رخ خان کی لیجنڈری فلمساز یش چوپڑا سے آخری ملاقات کیسے ہوئی؟

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے نیٹ فلکس کی سیریز میں بتایا ہے کہ لیجنڈری فلمساز یش چوپڑا سے ان کی آخری ملاقات کیسے ہوئی تھی۔

اداکار کے مطابق وہ اُس وقت یش چوپڑا کے ساتھ اُن کی زندگی کی آخری فلم ’جب تک ہے جان‘ میں کام کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب فلم کا آخری شاٹ ریکارڈ ہوگیا تو یش صاحب بہت جذباتی ہوگئے اور وہ رونے لگے  اور انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا آخری شوٹ ہے۔

شاہ رخ نے بتایا کہ جب میں نے پوچھا کہ یہ آخری شوٹ کیوں ہے تو یش چوپڑا نے جواب دیا کہ اب اس فلم میں تمہارے لئے کوئی شاٹس باقی نہیں ہیں۔

اداکار کے  مطابق ان کی یش چوپڑا سے آخری ملاقات ایک تقریب میں ہوئی اور جب میں نے ان کو گلے لگایا تو وہ بیماری سے کانپ رہے تھے۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ اگلی شام کو وہ دنیا سے گزر گئے اور ہم سب کو سوگوار چھوڑ گئے۔

یش چوپڑا نے شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد بلاک بسٹر فلمیں بنائیں جن میں ویر زارا، رب نے بنا دی جوڑی، ڈر، دل تو پاگل ہے، جب تک ہے جان شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button