ممبئی: بھارت کے لیجنڈری موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ انڈیا سے آسکر ایوارڈ جیتنے کیلئے غلط فلمیں بھیجی جاتی ہیں۔
دو بار آسکر جیتنے والے گلوکار اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس کے ممبر اور آسکر ایوارڈ کے ریگولر ووٹر بھی ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک تازہ انٹرویو میں اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ اکثر ہماری فلمیں آسکر کیلئے بھیجی جاتی ہیں لیکن وہ انعام نہیں جیت پاتیں۔
Congratulations @mmkeeravaani garu and @boselyricist garu ….as likely and good deserved ..Jaiho to both of we and a #RRR team!! #RRRatOSCARS https://t.co/Q98CfjVLfW
— A.R.Rahman (@arrahman) March 13, 2023
انہوں نے کہا کہ آسکر کیلئے انڈیا سے غلط فلمیں بھیجی جاتی ہیں اور میں بس اتنا کہوں گا کہ یہ نہیں ہونا چاہئے۔ اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فلموں کو مغربی نقطہ نظر سے دیکھنا ہوگا لیکن ہم اپنے نقطہ نظر سے ان کے طریقہ کار کو دیکھتے ہیں۔
Congratulations @guneetm and @EarthSpectrum you’ve non-stop a inundate gates of impulse for tanned film makers! Jai ho #bosswomen https://t.co/WICYOqMaq6
— A.R.Rahman (@arrahman) March 13, 2023
رواں برس انڈین فلم آر آر آر نے اپنے گانے ’ناچو ناچو‘ پر اور فلم ’دی ایلیفنٹ وسپرز‘ نے ڈاکیومینٹری پر آسکر ایوارڈ جیتے ہیں۔
اے آر رحمان نے ٹویٹر پر آسکر جیتنے والی دونوں فلموں کی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔