ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپیشل ورلڈ اولمپکس میں مزید 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

برلن: جرمنی میں جاری اسپیشل ورلڈ اولمپکس میں پاکستان نے مزید 2 گولڈ میڈلز جیت لیے، پاکستان کے گولڈ میڈلز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔

پاکستان کے محمد لقمان نے اسپیشل ورلڈ گیمز کی 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا، محمد لقمان نے فاصلہ 15.21 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ پاورلفٹنگ میں پاکستان کے حبیب اللہ نے 83 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ڈیڈ لفٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ حبیب اللہ نے اس کے علاوہ اسکواٹ،بینچ پریس اور کمبائنڈ ویٹ میں بھی سلور میڈلز اپنے نام کئے۔

دوسری جانب پاکستان کے میرواعظ نے 3000میٹر ریس میں سلور میڈل جیت لیا انہوں نے یہ فاصلہ 10 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کیا، فیلڈہاکی مکس ایونٹ میں پاکستان نے برونز میڈل جیت لیا۔ سوئمنگ کی 50 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کے حسن پٹیل نے 1 منٹ اور 03.93 سیکنڈ میں فاصلہ مکمل کرکے برونز میڈل جیت لیا۔ ٹینس ایونٹ کے ویمنز سنگل ایونٹ میں پاکستان کی سعدیہ جنید نے سلور میڈل جیت لیا۔ باسکٹ بال ایونٹ میں پاکستان یونیفائڈمینز نے پاکستان یونفائڈ مکس کو شکست دیکر برونز میڈل اپنے نام کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں