ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پراسرائیلی حملہ، شنیرا اکرم اور ارمینہ خان میں زبانی جنگ

پاکستان کے سابق کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اور اداکارہ ارمینہ خان کے درمیان سوشل میڈیا پر زبانی جنگ جاری ہے۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ “وہ خود کو بہت زیادہ بےبس محسوس کررہی ہیں، اُنہوں نے کبھی اپنے خیالات اور احساسات کو بیان کرنے میں خوف یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی لیکن اس وقت اُن کے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں بچے”۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا تھا کہ وہ اسرائیل فلسطین کشیدگی پر بات کررہی ہیں یا کسی دوسرے مسئلے پر لیکن اس پوسٹ کے بعد اداکارہ ارمینہ خان نے اُن پر شدید تنقید کی تھی۔

ارمینہ خان نے کہا تھا کہ “جب پاکستان کے کسی مسئلے کی بات آتی ہے تو اُس وقت آپ کے پاس کہنے کے لیے بہت سارے الفاظ ہوتے ہیں”۔

اداکارہ نے شنیرا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا “فلسطین کے بارے میں بات کرنی ہے تو کُھل کر بات کریں اور اپنی ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں”۔

مزید پڑھیں: اسرائیل فلسطین کشیدگی، ارمینہ خان کی شنیرا اکرم پر کڑی تنقید

ان دونوں شخصیات کی لفظی جنگ میں اب شنیرا اکرم نے ارمینہ خان کی تنقید پر ردعمل دیا، شنیرا اکرم نے ارمینہ خان کی ایکس پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے حیران کُن انداز میں کہا کہ “دُنیا کی موجودہ درد بھری حالت میں بھی تم مجھ پر تنقید کررہی ہوں، تم کیوں مجھ سے نفرت کررہی ہو؟”

وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ “تُم مجھے نہیں جانتی لیکن ہم دونوں مائیں ہیں، اس مشکل وقت میں تمہیں متحد ہوکر سوچنا چاہیے اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کرنا چاہیے”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “مجھے لگتا ہے کہ یہ تمہارے بڑے ہونے کا وقت ہے، تُم صرف سُرخیوں میں آنے کے لیے اس حد تک نیچے گِر رہی ہو”۔

سوشل میڈیا صارفین نے شنیرا اکرم کی پوسٹ پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد اُنہوں نے اپنے ایکس اکاوْنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

مزید پڑھیں: اُشنا شاہ نے عرفان پٹھان کی حمایت کردی

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک  3 ہزار سے زائد بچوں سمیت  فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں