تازہ ترینعالمی حالات

فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق دیا جائے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

غزہ: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق دیا جائے، یوم الارض اسرائیلی نسل پرستی کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی یاد دہانی ہے۔

فلسطین کے یوم الارض کے حوالے سے بیان میں ایمنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ یہ دن اسرائیلی نسل پرستی کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی یاد دہانی ہے، اس سال غزہ کی پٹی میں فلسطینی یوم الارض اور واپسی کے عظیم مارچ کی یاد منا رہے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر نسل کشی اور قحط کے حالات مسلط کئے ہوئے ہیں۔

تنظیم نے کہا کہ یوم سرزمین اسرائیلی نسل پرستی کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی یاد دہانی ہے، اور تل ابیب کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کے لئے مسلسل استثنیٰ کی قیمت ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر امتیازی سلوک، ظلم و ستم یا اپنی سرزمین سے اکھاڑ پھینکنے کے بجائے اپنی سرزمین پر رہنے کا حق دیا جائے۔ یہ حق انہیں عالمی قوانین کے تحت حاصل ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وضاحت کی، “30 مارچ 1976کو اسرائیل کے اندر رہنے والے فلسطینیوں نے الجلیل کے تین فلسطینی دیہاتوں کی تقریبا ً20000 دونم (ایک دونم ایک ہزار مربع میٹر کے برابر)اراضی کو غصب کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجا ہڑتال کی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے مظاہروں کو بے دردی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔یوم سرزمین فلسطینیوں کے لئے بہت اہمیت اختیار کرگیا کیونکہ مبصرین کے مطابق یہ اسرائیل کے اندر فلسطینی عوام اور قابض حکام کے درمیان ہونے والی پہلی جھڑپ تھی۔

The post فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق دیا جائے،ایمنسٹی انٹرنیشنل appeared first on Daily Jasarat News.

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button