ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں کی اسرائیل کے لیے پروازیں معطل

تل ابیب: امریکا، کنیڈا، برطانیہ،ڈنمارک،اسٹریلیا، بھارت کی بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں کی اسرائیل کے لیے پروازیں سیکورٹی خدشات کے باعث معطل یا ملتوی کی جا رہی ہیں، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں نے اپنی پروازوں کا شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

13 اپریل کو اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد برطانوی فضائی کمپنی ویز ایئر نے 14 اور 15 اپریل کو تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی تھیں، برطانوی ایئرلائن ایزی جیٹ نے بھی اسرائیل میں “جاری صورتحال” کی وجہ سے موسم گرما  کے سیزن  سمیت تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں 27 اکتوبر تک معطل کر دی ہیں۔

 کے ایل ایم  نے بھی  21 اپریل تک اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے اس کی پروازیں ایران اور اسرائیل  کے  راستے نہیں چلائی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں