ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 حج 2024 کے تمام انتظامات مکمل 

 اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2024کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

پاکستان سے عازمین حج کے لیے فلائٹ آپریشن 9مئی سے شروع ہوگا جو 9جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔ ملک بھر کے 8ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق جن ائیرپورٹس پر حج پروازیں آپریٹ ہوں گی ان میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان ، کوئٹہ ، سکھر، سیالکوٹ ، رحیم یار خان شامل ہیں۔

پشاور کے عازمین اسلام آباد ائیرپورٹ جبکہ فیصل آباد کے عازمین لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔کراچی ائیرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع کی جائے گی۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی روڈ ٹو مکہ سروس ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

حج فلائٹ آپریشن میں 4 ائیر لائنز سعودی ائیرلائن، پی آئی اے، سیرین اور ائیر بلیو حصہ لیں گی۔وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30اپریل سے 10حاجی کیمپس پر شروع ہوگا۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 69ہزار 5سو عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں