ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متحدہ عرب امارات کا موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان 

دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کی سب سے بڑی ہائی وے شیخ زاید پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہے، مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے اور متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے۔

ادھر شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیا خورو نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے، شارجہ اورعجمان میں پانی کی نکاسی کی کوششیں جاری ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دبئی سمیت دیگر ریاستوں میں تعلیمی ادارے جمعرات اور جمعہ کو بند رہیں گے، حکام نے تعلیمی اداروں کو ریموٹ لرننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ حکومت امارات کی جانب سے مصنوعی بارش کی افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں