ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

کوئٹۃ : پاک فوج، ایف سی بلوچستان نارتھ اور سول انتظامیہ کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیلاب متاثرین میں پکا ہوا کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے چمن کے ایک گاؤں میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات ہے۔

تمام سیلاب زدگان کو مفت ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کٹس بشمول گیس سلنڈر اور ہنگامی کیمپوں کے لیے خیمے پہنچا دیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں