ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈوکری: زرعی زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج

ڈوکری (نمائندہ جسارت) سینئر صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نور نبی منگی کے معصوم بچوں کی طرف سے چانڈیہ برادری کے بااثر افراد کی جانب سے زرعی زمین پر قبضے کے خلاف پاک کتاب اُٹھائے ڈوکری پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر منشاء نور، نعت ایشا، فرحان اور دیگر بچوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے چانڈیہ برادری کے طاقتور مسلح افراد نے رحمانی ننگر میں ہماری زرعی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں گھر سے چوریاں کراتے تھے اور پولیس کو شکایات کرنے پر ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے والدین نے بااثر قبضہ گیروں سے تنگ آکر گھر اور زمین وہیں چھوڑ کر ڈوکری رہائش اختیار کی ہے۔ قبضہ مافیا با اثر ہے ، دادو کی ضلعے انتظامیہ کو شکایات کی لیکن اس کے باوجود اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ مزید بچوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے معاملے کا نوٹس لے کر زرعی اراضی پر چانڈیہ برادری کے مسلح ڈاکوؤں کا قبضہ ختم کروا کر ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں