عالمی حالات

ڈوڈا میں جھڑپ: بھارتی فوج کا کیپٹن اور 3 سپاہی ہلاک

ڈوڈا: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں حریت پسندوں کے ایک حملے میں بھارتی قابض فوج کا ایک کیپٹن اور تین سپاہی ہلاک ہوگئے۔

 بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ جیشِ محمد سے تعلق رکھنے والے گروپ ‘کشمیر ٹائیگرز’ نے کیا،  اس جھڑپ میں پانچ بھارتی فوجی شدید زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع ڈوڈا میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی قابض فوج اور حریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 20 منٹ تک جاری رہا۔ اس دوران کیپٹن برجیش تھاپا، نائیک ڈی راجیش، سپاہی بجیندرا اور سپاہی اجے مارے گئے۔

یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب راشٹریہ رائفلز اور اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر دھری گوٹے اُرار باگی نامی علاقے کی جنگل کی پٹی (ڈیسا) میں حریت پسندوں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کیا اور علاقے کو گھیرنے کی کوشش کی۔ یہ علاقہ ڈوڈا ٹاؤن سے 55 کلومیٹر دور ہے۔ جھڑپ پیر کی شام ہوئی۔

9 جولائی کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے کٹھوا میں بھارتی قابض فوج پر حملے کی ذمہ داری بھی کشمیر ٹائیگرز ہی نے قبول کی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button