کھیل
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: تنویر احمد کا بھارت کو چیلنج
لاہور: سابق فاسٹ باؤلر تنویر احمد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایک جرات مندانہ چیلنج جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو ایک دفعہ پاکستان آئیں اور کھیلیں، ہم سکیورٹی دیںگے۔
تنویز احمد نے کہا کہ ’’ہم شیر ہیں‘‘ ہم آپ کے ملک میں آئے اور کرکٹ کھیلی۔ آپ یہاں پر آئیں اور کھیلیں، ہم آپ کو دعوت دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 2008ء کے ایشیاء کپ کے بعد اپنے پہلے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ملک ایونٹ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں کر رہا ہے۔