عالمی حالات

حماس کے فوجی سربراہ بھی فضائی حملے میں شہید، اسرائیل کا بڑا دعوی

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد ضیف کو 13 جولائی میں ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کی جانچ پڑتال کے بعد اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ حماس کےعسکری کمانڈر محمد ضیف 13 جولائی کو خان یونس میں ایک کمپاونڈ پر فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔

صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ محمد ضیف اسرائیلی سرزمین پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حماس کے حملوں کے منصوبہ سازوں میں سب سے اہم تھے۔ان حملوں میں ایک ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی اور شہری مارے گئے تھے۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو خان یونس کے المواسی پناہ گزین کیمپ کے ایک کمپاونڈ پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی تھی جسے عرب میڈیا نے القسام کے کمانڈر محمد ضیف پر قاتلانہ حملہ قرار دیا تھا،تاہم اس وقت عالمی میڈیا کا کہنا تھا کہ محمد ضیف اس قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے تھے جب کہ عرب میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ محمد ضیف زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button