پاکستان

کراچی کے معروف ہوٹل میں آتشزدگی، کمرہ جل کر خاکستر

کراچی میں شارع فیصل پرواقع معروف ہوٹل میں  آتشزدگی سے تیسری منزل پرواقع ایک کمرہ مکمل طور پر جل گیا۔

آرٹلری میدان تھانے کے علاقے شارع فیصل پرواقع ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی۔ آتشزدگی کے باعث ہوٹل کی دوسری اور تیسری منزل میں دھواں بھرگیا،آتشزدگی کے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طورپرہوٹل میں موجود عملے سمیت افراد کوریسکیوکا آغاز کیا۔ ریسکیو 1122 اورکے ایم سی کے فائرٹینڈرز بھی موقع پرپہنچے۔

ہوٹل میں دھواں بھرنے  سے فائر فائیٹرز کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو اہلکار کھڑکیاں توڑکرہوٹل کے اندرداخل ہوئے۔  فائربریگیڈ اورریسکیو 1122 کے عملے نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد ہوٹل میں لگی آگ پرقابوپالیا۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ آتشزدگی کے بعد ہوٹل میں ہونے والی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button