ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

movement

گوجرانوالہ: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

رانا ثناء اللہ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ مقدمہ 16 اکتوبر 2020 کو گوجرانوالہ میں  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے کے روز درج کیا گیا تھا۔

رانا ثنا اللہ پر ایف آئی آر میں کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مقدمے میں خرم دستگیر ، عمران خالد  اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں، پولیس نے رانا ثنا اللہ سے متعلق مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کرایا تھا۔

پولیس نے رانا ثناء اللّٰہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی،عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کو طلب کیا تھا۔

عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں