ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارباز خان والدین کے ہمراہ سابقہ اہلیہ ملائیکہ کے ریسٹورنٹ پہنچ گئے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا کے نئے ریسٹورنٹ میں ان کے سابق شوہر ارباز خان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ لنچ کرنے پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں اپنا نیا ریسٹورینٹ "Scarlett House” کھولا ہے جس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

جہاں ارباز خان اپنے والد سلیم خان، والدہ سلمیٰ خان اور ہیلن کے ہمراہ دوپہر کے کھانے کیلئے پہنچے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

سوشل میڈیا وائرل ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارباز خان کے بیٹے ارہان خان اور سہیل خان کے بیٹے نروان خان اپنے دادی دادا کو سہارا دیتے ہوئے انہیں ریسٹورنٹ کی سیڑھیاں چڑھا رہے ہیں۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ارباز خان کی اہلیہ شوریٰ خان کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھائے جبکہ بھارتی میڈیا میں اس معاملے پر بحث جاری ہے۔

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے ارہان خان اور نروان خان کو دادا اور دادی کا بےحد خیال رکھنے پر خوب سراہا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ ریسٹورنٹ ملائیکہ اروڑہ اور ان کے بیٹے ارہان خان نے مل کر کھولا ہے جس کی اوپننگ کی تقریب اب سے کچھ دن قبل کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں