ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یشمیرا جان نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا: انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بھی سامنے آگئی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ اور سینئر اداکار شبیر جان اور فریدہ شبیر کی بیٹی یشمیرا جان نے شوبز انڈسٹری سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ 

یشمیرا جان اس وقت مشہور ڈرامہ سیریل ‘غیر’ میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، لیکن یہ ان کے کیریئر کا آخری پروجیکٹ ہوگا۔

حال ہی میں، سوشل میڈیا پر یاسر نواز کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں یاسر نواز نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یشمیرا جان نے نکاح کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

A post common by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ویڈیو میں یشمیرا جان نے یاسر نواز کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "میں شادی کے بعد اپنی اعلیٰ تعلیم اور گھریلو ذمہ داریوں پر توجہ دینا چاہتی ہوں۔” ہنستے ہوئے انہوں نے مزید کہا، "میرے شوہر کے خاندان کی مالی حالت بہت اچھی ہے، اس لیے مجھے کام کرنے کی ضرورت نہیں۔”

یشمیرا جان کی ڈھولکی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں