ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارمینہ خان نے دو سال بعد مداحوں کو بیٹی کا چہرہ دکھا دیا

پاکستانی مشہور اداکارہ ارمینہ خان نے آخر کار اپنی بیٹی آہمیہلی آئیلہ رضا خان کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ 

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر کرایا گیا خوبصورت فوٹو شوٹ شیئر کیا۔

ارمینہ نے اپنی پوسٹ میں شوہر فیصل خان اور بیٹی کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، "ہم آہمیہلی کی جھلک دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں، یہ اس کی دوسری سالگرہ کی شوٹ کی ایک تصویر ہے۔”

A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)

یاد رہے کہ ارمینہ خان نے فروری 2020ء میں برطانوی-پاکستانی سیاستدان و بزنس مین فیصل خان سے شادی کی تھی۔ ان کی بیٹی دسمبر 2022ء میں پیدا ہوئی تھی، جس کا نام آہمیہلی آئیلہ رضا خان رکھا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں