گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سنادی۔
گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف سیکورٹی اداروں اور الیکشن کمیشن افسران کو دھمکانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سابق وزیر اعلیٰ کو 34 سال قیدکی سزا سنائی، عدالت نے خالد خورشید پر 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ خالد خورشید کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سٹی تھانہ گلگت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے مجرم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کرنے اور ان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
یاد رہے کہ 21 دسمبر 2023 کو گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے وزیراعلیٰ خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔
