ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجلس وحدت المسلمین کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

کراچی: مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی جانب سے ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک بھر میں جاری احتجاج اور دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاراچنار میں فریقین کی رضامندی کے ساتھ امن معاہدہ طے پا چکا ہے۔ اب  حکومت کی ذمے داری ہے کہ اس معاہدے پر عمل کیا جائے۔

علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ معاہدے کے مطابق ضلع کرم میں پارا چنار کے راستوں کی حفاظت کے لیے 400 اہل کاروں کو بھرتی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج کوہاٹ میں ضلع کرم میں امن و امان سے متعلق گرینڈ جرگے  میں کئی روز کے ڈیڈ لاک کے بعد بالآخر امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔  معاہدے میں طے پایا ہے کہ اب تک کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور بھاری ہتھیار حکومتی تحویل میں دے دیے جائیں گے۔ ساتھ ساتھ فریقین کے بنائے ہوئے مورچے بھی مسمار کردیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں