ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بغیر لائسنس دوائیں بیچنے کا الزام، حکیم شہزاد گرفتاری کی زد میں آگئے

لاہور کی ڈرگ کورٹ نے غیر قانونی ادویات کی فروخت اور اشتہارات کے معاملے میں اہم کارروائی کی ہے۔ عدالت نے حکیم شہزاد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور ڈی پی او کو ہدایت دی کہ حکیم شہزاد کو گرفتار کرکے اگلی پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود وہ پیش نہ ہوئے، جس پر یہ سخت اقدام اٹھایا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق حکیم شہزاد بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر ان کی غیر قانونی تشہیر بھی کر رہا تھا۔ ان ہی الزامات کی بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی تیز کی گئی۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ حکیم شہزاد کو ہر صورت 24 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے تاکہ کیس کی مزید سماعت آگے بڑھائی جا سکے۔ یہ فیصلہ غیر معیاری اور غیر قانونی ادویات کے کاروبار کے خلاف ایک سخت پیغام کے طور پر سامنے آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں