پاکستان

تقسیم کشمیر کی سازشوں کو ناکام  بنایا جائے گا ، کشمیری قیادت

تقسیم کشمیر کی سازشوں کو ناکام  بنایا جائے گا ، کشمیری قیادت

اسلام آباد:  آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے  ریاست جموں وکشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت قرار دیتے ہوئے تقسیم کشمیر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے  چھٹے امیر  ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر آزاد کشمیر کے سابق صدر و وزیر اعظم  اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار  یعقوب خان سابق وز یر اعظم اور مسلم کانفرنس  کے سربراہ سردار عتیق احمد خان، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر،،سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان ،کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس محمود ساغر، ،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی ،مولانا عبدالسمیع سمیت دیگرنے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔

جبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے سابق امراء جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،کنونیئر تحریک حریت غلام محمد صفی، کشمیری رہنما ،غلام نبی نوشہری،الطاف بٹ ،سابق ڈی آئی جی فہیم عباسی،صدر بزنس فورم پاکستان کاشف چوہدری،عمران عزیز،اے سمیت دیگر نے شرکت کی۔

سابق صدرو سابق وزیر اعظم سردار یعقوب خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جماعت اسلامی کا شکریہ کہ آپ کا آزاد کشمیر گلگت بلتستان کا ایک ہی امیر ہے بیس کیمپ کے سارے لوگ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی پشت پر ہیں ہم انشا ء اللہ ہم آزادی حاصل کر کے رہیں گے ساری سیاسی جماعتوں کا ایک ہی نظریہ ہے کہ کشمیر کو آزاد کرانا ہے راے شماری ہوکر رہے گی۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ڈاکٹر محمدمشتاق کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ہم ایک سیاسی قبیلے کی حیثیت رکھتے ہیں ہم ایک دوسرے کے کام کو دیکھتے ہیں اس وقت ساری حریت قیادت جیلوں میں ہے آج کبھی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی باتیں ہوں یہ سب تحریک آزادی کشمیر کے لیے نقصان دہ ہے یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ کشمیر کی تحریک کو بھارت دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ایک زمانے میں روس فرانس بڑی طاقتیں تھی آج وہ بڑی طاقتیں نہیں بھارت کا گھمنڈ بھی خاک میں مل جاے گا بھارت کسی وقت یہ بھی کرسکتا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوج نکال کر اسے اقوام متحدہ کے تحت دے سکتا صدرمسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ڈاکٹر مشتاق کو امیر جماعت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ہمیں مل کر کشمیر کاز کے لیے کام کرنا ہے مقبوضہ کشمیر میں جو لوگ بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں ان کی پشت پر کھڑے ہیں۔

آزاد کشمیر کی ساری سیاسی جماعتوں کو مل کر ریاست کے تشخص کو بحال کرنے کے لیے کام کرنا ہے ہم مل کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کام کریں گے تقسیم کشمیر منظور نہیں ہے کشمیر ایک وحدت ہے اسے تقسیم نہیں ہونے دیں گے 5 اگست کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں برہان وانی سمیت تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ تحریک کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں نفسانفسی مادیت پرستی کے دور میں ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں ایک عظیم تحریک سے وابستہ کیا ہے اہل کشمیر گزشتہ 75 برس سے میدان کار زار میں ہیں ۔

کشمیری ملت بھارتی ظلم وجبر کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں تحریک پورے عزم و حوصلے سے جاری ہے میں اپنی ساری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس نے کھٹن اور مشکل حالات میں تحریک کے لیے کام کرتے رہے ہیں انشا ء اللہ یہ تحریک چلتی رہے گی جماعت اسلامی اپنی منزل کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھے گی ہم تاریخ کے چورہاے پر کھڑے ہیں ہمیں اپنی جدوجہد کو تیز تر کریں۔

کشمیر آزادی کی منزل سے ہمکنار ہوگا تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے خطاب کرتے ہوے کہادنیا میں امن کا راستہ سرینگر سے ہوکر جاتا ہے اسلام آباد اور مظفرآباد کے اندر تحریک آزادی کشمیر سے گہری وابستگی رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے آزاد کشمیر اور پاکستان میں جب قیادت کمزور ہوگی تو تحریک آزادی کشمیر بھی کمزور ہوگی صاف و شفاف قیادت جماعت اسلامی کی شکل میں موجود ہے ۔

مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے اب بیس کیمپ کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے متحرک ہوکر کشمیر کاز کو اگے بڑھانے کی ضرورت ہے کشمیری قیادت باہم مل بیٹھ کر طے کریں کہ ایک دن سیز فائر لاہن کی طرف لاکھوں کی تعداد میں نکلیں اور پرامن مارچ کریں بیرونی ممالک میں ہم بڑی تعداد میں لوگوں کو نکالیں گے اور دنیا کو پیغام دیں گے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جاے جو ان کا پیداہشی حق ہے کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس محمود احمد ساغر نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ کشمیری اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوے ہیں ہم نومنتخب امیر جماعت اسلامی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں تقسیم کشمیر نامنظور ہے کشمیرایک وحدت ہے اس کے حصے بخرے کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں ہے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبد السمیع نے کہا کہ ہم نومنتخب امیر جماعت کے لیے استقامت کی دعا ہے مقبوضہ کشمیر آزاد کشمیر گلگت بلتستان تینوں اکاہیاں موجود ہیں اسلامی انقلاب کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کے لیے مل کرجدوجہد کریں گے مقبوضہ کشمیر نے آزاد ہونا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button