شریف خاندان کی شوگر ملز سے ذخیرہ کی گئی چینی پکڑی گئی
کاروائی اسپیشل برانچ کی جانب سے کی گئی،ذخیرہ اندوز کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا
ضبط شدہ چینی کو سرکاری نرخوں پر فروخت کیلئے عام مارکیٹ میں منتقل کر دیا جائے گا
بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) چنی گوٹھ میں شریف برادران کی شوگر مل پرچھاپہ، تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ کی جانب سے شریف برادران کی شوگر مل پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوگر مل سے ذخیرہ کی گئی 55 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ واضع رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ بیان جاری کیا تھا کہ جینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی جائے، اس سے قبل میڈیارپورٹ کے مطابق اے ڈی سی ون شوکت علی اجن نے ہائی ٹیک آئل مل پر چھاپہ مارا تھا، جس کے دوران فیکٹری کے گودام سے چینی کی ایک لاکھ بوریاں برآمد کی گئی تھیں۔ہائی ٹیک آئل ملز حسیب شیخ ولد حبیب شیخ کی ملکیت بتائی جاتی تھی۔ چار روز قبل حکومت کی ہدایت پر زخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی میں مڈل مین کے گودام پر چھاپہ مار کر 550 بوری چینی برآمد کر کے ضبط کر لی گئی تھی اور ذخیرہ اندوز کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا تھا۔جبکہ ضبط شدہ چینی کو سرکاری نرخوں پر فروخت کے لئے عام مارکیٹ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
