ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور کینیڈا معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق

پاکستان اور کینیڈا نے معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ بات آج اسلام آباد میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائی۔اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں کینیڈا کی تکنیکی معاونت پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ہائی کمشنر طارق علی خان نے کہا کہ ریکو ڈیق میں بیرک گولڈ کی کامیابی پاکستان اور کینیڈا کے معدنی تعاون کی ایک مضبوط مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے وزارت قدرتی وسائل پاکستان کے معدنی شعبے کی حمایت کے لیے تیار ہے۔طارق علی خان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اس سال پاکستان معدنی سرمایہ کاری فورم میں مزید کینیڈین کمپنیوں کو لانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریکو ڈیق منصوبے کے تحت مقامی کمیونٹیز کو اسکول، اسپتال اور صاف پانی کے منصوبوں سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ریکو ڈیق منصوبے نے عالمی مالی معاونت حاصل کرلی ہے، جو کسی بھی پاکستانی منصوبے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی فنڈنگ کا دور ہے۔

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں