ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرِ خزانہ اور جرمن سفیر کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

پاکستان میں جرمنی کی سفیر محترمہ اینا لیپل نے آج اسلام آباد میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

دونوں فریقین نے طویل المدتی ترقی کے لیے مستحکم، شفاف اور قابلِ پیش گوئی کاروباری ماحول کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیرِ خزانہ نے حکومت کے معاشی وژن اور اصلاحاتی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے معاشی استحکام، مالیاتی پائیداری اور مسابقت پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں