ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تین سال میں سرکاری اداروں کے نقصانات میں 74ارب کی کمی ہوئی،محمداورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں سرکاری اداروں کے نقصانات میں تقریباً 74 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ایک ٹیلی ویژن پیغام میں انہوں نے سرکاری اداروں کے نقصانات میں کمی کے رجحان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ2023 میں نقصانات کا حجم905 ارب روپے، 2024 میں 851 ارب روپے اور پچھلے سال 832 ارب روپے تھا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی ملکیتی اداروں سے گزشتہ سال چالیس ارب روپے کی آمد ہوئی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے سرکاری اداروں کی گورننس بہتر بنانے کیلئے نجی شعبے کے بورڈ کے آزاد ممبران کی تقرری جیسے اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے پی ڈبلیو ڈی اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن جیسے محکموں کی بندش کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاسکو بھی بند ہونے کے مراحل میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں