ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکا ایران مسئلے کےحل کیلئے ہر سطح پرکوششیں کررہے ہیں: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کے حل کے لیے ہر سطح پر متحرک ہیں اور بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد سے متعلق سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکا اور ایران کے تنازع کے پائیدار حل کے لیے سفارتی رابطوں کا تسلسل ضروری ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو مثبت قرار دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع ایک خوش آئند پیش رفت ہے اور امید ہے کہ تمام فریقین مسئلے کے پرامن اور سفارتی حل کو ترجیح دیں گے۔

دوسری جانب نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کے قیام اور تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں