ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹک ریفائنری کیلئے خام تیل کی ترسیل بحال، فیول بحران کا خدشہ ٹل گیا

راولپنڈی:اٹک ریفائنری لمیٹڈ  کے لیے خام تیل ٹینکرز کی آمد و رفت پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد تیل کی سپلائی دوبارہ شروع ہو گئی۔

حکام کے مطابق پابندی ختم ہونے سے ملک کے شمالی علاقوں میں فیول کی ممکنہ قلت کا خطرہ ٹل گیا ہے، جبکہ ریفائنری انتظامیہ نے جلد پیداوار مکمل طور پر بحال ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

اس سے قبل ٹریفک پابندیوں کے باعث خام تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ریفائنری کا مین ڈسٹیلیشن یونٹ بند کرنا پڑا تھا اور جیٹ فیول کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔

ریفائنری حکام نے خبردار کیا تھا کہ اگر صورتحال برقرار رہتی تو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کے لیے ایندھن کی فراہمی متاثر ہو سکتی تھی۔

حالیہ پیش رفت کے بعد نہ صرف ایندھن کی سپلائی بحال ہو گئی ہے بلکہ فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ بھی ختم ہو گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں