ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں گرین لائن اورکے4 پروجیکٹ کیلئے وفاق نے رقم دی تھی،9 سال ہوگئے پیسےخرچ نہيں ہوئے: شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں گرین لائن اور کے فور منصوبوں کے لیے وفاق کی جانب سے فنڈز فراہم کیے گئے تھے، مگر 9 سال گزرنے کے باوجود یہ رقم خرچ نہیں کی گئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی کمی نہیں بلکہ فراہمی کا مسئلہ ہے، اور تقریباً ہر علاقے میں یہی صورتحال نظر آتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یونیورسٹی روڈ کی تعمیر اب تک کیوں مکمل نہیں ہو سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سڑکوں، ٹرانسپورٹ اور پانی کے نظام کی حالت مسلسل خراب ہو رہی ہے، جبکہ وفاقی فنڈز کے باوجود ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہو رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کراچی اور اندرون سندھ کے مسائل حل ہو جاتے تو خوشی ہوتی، مگر حالات جوں کے توں ہیں، اور ملک میں کرپشن کی صورتحال ماضی سے بھی بدتر ہو چکی ہے۔

اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے بھی کہا کہ سندھ حکومت فنڈز تو مانگتی ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ وہ کہاں خرچ ہوتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کراچی کے معاملات میں مداخلت کے بجائے اپنی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا جواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں پیپلز پارٹی کے ترقیاتی کام واضح نظر آتے ہیں اور عوام پاکستان پارٹی کو عوامی مسائل کی درست سمجھ نہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں