ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی کامیڈین کے ہاں بچی کی پیدائش

بگ باس 17 کے فاتح اور مشہور کامیڈین منور فاروقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ دوسری بار والد بن گئے ہیں۔  

مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ریئلٹی شو اسٹار منور فاروقی دوسری بار والد بن گئے ہیں، ان کی اہلیہ مہزبین کوٹ والا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جو ان دونوں کی پہلی اولاد ہے۔

یاد رہے کہ منور فاروقی نے 2017 میں جیسمین سے شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا ہے، تاہم 2022 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں، بھارتی کامیڈین نے 2024 میں میک اپ آرٹسٹ مہزبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی تھی، جو مہزبین کی بھی دوسری شادی تھی اور پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی سمیرا ہے۔

منور فاروقی نے انسٹاگرام پر خوشخبری شیئر کی اور ساتھ ہی اہلیہ اور نومولود بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی۔ 

پوسٹ میں انہوں نے لکھا ’الحمداللہ، گھر میں برکت آئی ہے۔  

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں