ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور سری لنکن افواج کی مشترکہ مشق ’شیک ہینڈزII‘ اختتام پذیر

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق شیک ہینڈز 2 اختتام پذیر ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں کی طویل مشق شیک ہینڈز 2 تربیلا میں کامیابی سے مکمل ہوئی۔پاک سری لنکا مشترکہ مشق کا آغاز 27 اپریل 2026 کو ہوا تھا، مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سری لنکا سے میجر جنرل اجیتھ ابے واردنا بھی تقریب میں موجود تھے۔مشق کے دوران دونوں ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں استعمال طریقہ کار، ڈرلز اور تکنیک کو مزید مؤثر بنانا تھا جبکہ اس کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو بھی مزید مضبوط کرنا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں