ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا اپنی پوری بحریہ کے ساتھ بھی آبنائے ہرمز عبور نہیں کرسکتا، ایرانی رکن پارلیمنٹ

ایران کے رکن پارلیمنٹ اور ایرانی نیشنل سکیورٹی اور فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکا کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا نام “یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکا” کے بجائے “یونائیٹڈ اسٹیٹس آف ایڈیٹس” ہونا چاہیے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ابراہیم رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی افواج چند جنگی جہاز لے کر دو مرتبہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر چکی ہیں، تاہم ایران کی طاقت کے سامنے انہیں ناکامی اور پسپائی کا سامنا کرنا پڑا، ایران پہلے بھی واضح کر چکا ہے کہ امریکا چند جنگی جہازوں کے ساتھ تو کیا اپنی پوری بحریہ کے ساتھ بھی آبنائے ہرمز عبور کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اگر امریکا نے دوبارہ ایسی کوشش کی تو اسے شدید ردعمل اور نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ابراہیم رضائی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ امریکی افواج صرف “مار کھائیں گی اور واپس لوٹ جائیں گی، ایران اپنی سمندری حدود، قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز، خلیج عمان اور دیگر سمندری راستوں میں فوجی سرگرمیوں اور بحری نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں