ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہک ملک پر شفقت اور بچے سے ہاتھ نہ ملانا؟ مشی خان مولانا طارق جمیل پر برس پڑیں

مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ نہ ملانے کی وائرل ویڈیو پر اداکارہ مشی خان کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

مشی خان نے کہا کہ طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار کی ویڈیو دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا، بچہ نہ جانے کب سے آپ کا انتظار کررہا ہوگا اور اسکا آپ سے ہاتھ ملانے کا دلی ارمان ہوگا لیکن آپ نے انکار کردیا، اس کا بچے کے ذہن پر کیا اثر پڑے گا۔

مشی خان نے کہا کہ ہم مولانا طارق جمیل کی باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ خود ہی ان باتوں پر عمل نہ کریں تو یہ بہت غلط مثال قائم ہوگی۔

اداکارہ کہنا تھا میں نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو دیکھی جس میں مولانا طارق جمیل ٹرانسجینڈر اور ڈانسر مہک ملک کے ساتھ بہت شفقت سے ملے، انکے سر پر ہاتھ پھیرا اور انکو ملاقات کیلئے ٹائم دیا، اسی طرح آپ ایک بچے سے مل لیتے تو کیا ہوجاتا؟۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں