ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صبا قمر نے اپنی ’’ادھوری خواہشات‘‘ کا اظہار کردیا

پاکستانی اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر اپنے منفرد خیالات کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے اپنی زندگی، خواہشات اور ادھورے پن کے احساس پر نہایت گہرے انداز میں گفتگو کی۔

صبا قمر نے کہا کہ ان کی زندگی بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کی فلموں جیسی محسوس ہوتی ہے، جہاں ادھورے پن میں بھی ایک عجیب خوبصورتی اور کشش موجود ہوتی ہے۔

ان کے مطابق وہ خود کو ایک ادھوری روح سمجھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ زندگی میں کچھ چیزوں کا نامکمل رہ جانا بھی اپنی خاص معنویت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تمام خواہشات پوری ہو جائیں تو خواہش کرنے کا جذبہ ہی ختم ہو جاتا ہے، اسی لیے درد، کمی اور ادھورے پن میں بھی ایک خاص لطف موجود ہے۔

صبا قمر کے اس فلسفیانہ انداز نے مداحوں کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ انہیں گہرے غور و فکر پر بھی مجبور کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں