امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی معاونتی خدمات اور متعلقہ آلات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس معاہدے کی مالیت 19 کروڑ 82 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں مرکزی معاہدہ کار کے طور پر بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن کمپنیاں خدمات انجام دیں گی۔
اطلاعات کے مطابق معاونتی خدمات میں تربیت، مشقاتی نظام، دیکھ بھال، اضافی پرزہ جات اور دیگر فنی سہولیات شامل ہوں گی۔ بھارت کے پاس اس وقت 28 اپاچی ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔
علاوہ ازیں امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے انتہائی ہلکی توپوں کی معاونتی خدمات کی منظوری بھی دی ہے، جس کی مجموعی مالیت 23 کروڑ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔