نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کیلیفورنیا کی مسجد میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمنی پورے امریکا میں مسلم برادری کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں قائم اسلامی مرکز میں فائرنگ کے واقعے میں محافظ سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کم عمر مشتبہ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ نفرت پر مبنی جرم ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مشتبہ حملہ آور تین بندوقیں اپنی والدہ کے گھر سے لائے تھے، جبکہ ایک تحریری پیغام میں نسلی برتری کے خیالات کا اظہار بھی کیا گیا۔