ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا حکومت کا زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کسانوں سے دو لاکھ پچیس ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے گندم کی خریداری کرے گی اور فی من قیمت تین ہزار پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گندم کی فراہمی کے بعد کسانوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر ادائیگی کر دی جائے گی۔

دوسری جانب صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال، گیس کی بندش اور آٹے کے بحران پر صوبائی حکومت، حزبِ اختلاف اور گورنر خیبرپختونخوا ایک ہی مؤقف پر متفق دکھائی دے رہے ہیں۔

پشاور میں ہونے والے اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ گیس کی بندش اور آٹے کے بحران نے عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ امن و امان کی صورتحال بھی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاق صوبے کو اس کا آئینی حق فراہم نہیں کر رہا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں